واشنگٹن/ ایجنسیز/ کرونا وائرس کے اومیکرون ویریئنٹ کے تیزی سے پھیلاو¿ کے باعث ایک بار پھر دنیا بھر میں نظام زندگی متاثر ہو رہا ہے۔ امریکہ سمیت دنیا کے کئی ملکوں میں سالِ نو کے آغاز پر ہی چار ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ اومیکرون ویریئنٹ نے امریکہ، یورپ، برطانیہ سمیت دنیا کے کئی ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کے بعد کئی ممالک دوبارہ پابندیاں سخت کر رہے ہیں۔ خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘کے مطابق سخت موسم اور اومیکرون ویریئنٹ کے تیزی سے پھیلاو¿ کے باعث صرف امریکہ میں لگ بھگ 2400 فلائٹس منسوخ کی گئیں۔ کرسمس اور سالِ نو کی تعطیلات کے موقع پر لاکھوں لوگ سفر کرتے ہیں، تاہم اومیکرون ویریئنٹ کے باعث پروازوں کو منسوخ کیا جا رہا ہے۔ امریکہ کی اسکائی ویسٹ ایئر لائنز اور ساو¿تھ ویسٹ نے بالترتیب 510 اور 419 پروازوں کو منسوخ کیا ہے۔ کیسز میں اضافے کے باعث کئی کمپنیاں ملازمین کے دفاتر اور گھر سے کام کرنے کے معمولات کو ازسر نو ترتیب دے رہی ہیں۔ امریکہ میں ہفتے کو تین لاکھ 46 ہزار 859 کیس رپورٹ ہوئے جب کہ وائرس کے باعث مزید 377 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگان) نے تصدیق کی ہے کہ امریکی وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن بھی کرونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔