Daily Aftab
9 اگست ,2022
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

(موثر اور مناسب ٹرانسپورٹ پالیسی کی ضرورت)

by Online Desk
04 جنوری 2022
A A
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

اس وقت جموں کشمیر میں ایک مناسب اور موثر ٹرانسپورٹ پالیسی کی ضرورت محسوس کی جارہی ہے ۔حکومت کی طرف سے اگرچہ بار بار کہا جارہا ہے کہ آر ٹی سی فلیٹ کو متحرک کیاجاے گا لیکن ابھی تک ایسا کچھ نظر نہیں آرہا ہے ۔تعجب تو اس بات کا ہے کہ حال ہی میں چیف سیکریٹری کو ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں بتایا گیا کہ آر ٹی سی کی بسوں میں بچیوں اور خواتین کی حفاظت کے لئے وہیکل ٹریکنگ پلیٹ فارم کو نافذ کیا جاے گا لیکن خو د کارپوریشن کے پاس خواتین کے لئے گاڑیاں نہیں وہ کس طرح بچیوں اور خواتین کی حفاظت کے لئے کچھ کرسکتا ہے ۔کئی برس قبل آر ٹی سی کی طرف سے شہر کے مختلف روٹوں سے لال چوک تک خواتین کے لئے مخصوص گاڑیاں چلائی گئیں ۔یہ گاڑیاں صبح اور سہ پہر کو چلائی جاتی رہیں تاکہ آفس جانے والی خواتین اور کالج سکول طالبات کو منزل مقصود تک پہنچنے میں کوئی مشکل پیش نہ آئے لیکن LADIES SPECIALگاڑیاں کامیابی کے ساتھ کچھ عرصہ تک چلائی گئیں جس کے بعد ان کو بند کردیا گیا اب ان بسوں پر ان جگہوں جہاں لیڈیز لکھا ہواتھا پر پینٹ کیا گیا اب بسوں پر صرف سپیشل نظر آرہا ہے ۔جبکہ ان بسوں کو کسی بھی روٹ پر نہیں چلایا جارہا ہے ۔چیف سیکریٹری کو اجلاس میں بتایا گیا کہ سب کچھ ٹھیک ٹھاک ہے لیکن محکمے کی طرف سے ابھی تک کسی بھی روٹ پر باقاعدگی سے مسافر گاڑیاں نہیں چلائی جارہی ہیں کچھ عرصہ قبل محکمے نے دہلی طرز کی ای گاڑیاں خریدیں لیکن ان کو کسی مخصوص روٹ پر نہیں چلایا جارہا ہے جس سے ان کی اہمیت اور افادیت ختم ہوکر رہ گئی ہے ۔اگر ایسا ہوتا تو لوگوں کو ٹرانسپورٹ کے حوالے سے پریشانیاں نہیں اٹھانا پڑتیں ۔شہر و گام شام پانچ بجے کے بعد بس سروس بند کردی جاتی ہے جس کے بعد لوگوں کو مجبوراًآٹو رکھشاوں میں سفر کرنا پڑتا ہے ۔اگر پرایﺅٹ ٹرانسپورٹر اپنی گاڑیاں شام پانچ بجے کے بعد بند کردیتے تو کوئی مسلہ ءپیدا نہیں ہوتا بلکہ لوگ آرٹی سی کی بسوں میں سفر کرتے ان کو کوئی پریشانی لاحق نہیں ہوتی ۔لیکن جب یہ گاڑیاں کسی بھی روٹ پر چلائی نہیں جاتیں تو پھر لوگ کریں تو کیا کریں ۔حکام بار بار یہ کہہ رہے ہیں کہ آرٹی سی کو منافع پر چلانا ہے تو ٹھیک ہے اگر کارپوریشن کی آمدن بڑھ جاتی تو محکمے کا عملہ بھی وقت پر تنخواہیں اور دوسری مراعات حاصل کرتا لیکن جب مستقل طور پر گاڑیاں چلائی نہیں جاتیں تو پھر کس طرح کارپوریشن کی آمدن بڑھ جاتی ۔اس ادارے میں نئی روح پھونکنے کی ضرورت ہے ۔چیف سیکریٹری نے محکمے کے افسروں پر زور دیا کہ وہ محکمہ ٹرانسپورٹ کو منافع بخش بنانے کے لئے ڈیجی ٹلائیزیشن کو اپنائیں ۔یہ سب کچھ تو بعد میں ہوگا پہلے مختلف روٹوں کا تعین کرکے جب ان پرگاڑیاں چلائی جائینگی تب ہی نفع نقصان کی باتیں کی جاسکتی ہیں ۔فی الحال مسلہ صرف گاڑیاں چلانے کا ہے ۔جب ریگولر بنیادوں پر گاڑیوں کا اوپریشن شروع ہوگا تو کارپوریشن کو نفع بھی مل سکتا ہے ۔یہ عوامی ادارہ ہے لوگ بھی یہی چاہتے ہیں کہ یہ ادارہ کامیابی سے ہمکنار ہوسکے ۔

ADVERTISEMENT

یہ بھی پڑھیے

(آخر کب تک سڑکوں پر خون بہتا رہے گا؟)

(پالی تھین مخالف مہم کتنی کامیاب ؟)

(محرم الحرام پر مناسب انتظامات کئے جائیں)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(آخر کب تک سڑکوں پر خون بہتا رہے گا؟)

05 اگست 2022
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(پالی تھین مخالف مہم کتنی کامیاب ؟)

04 اگست 2022
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(محرم الحرام پر مناسب انتظامات کئے جائیں)

29 جولائی 2022
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(محرم الحرام پر مناسب انتظامات کئے جائیں)

28 جولائی 2022
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(نشہ آور اشیاءکا دھند ا کرنیولے سخت سزا کے مستحق)

27 جولائی 2022
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(عارضی ملازمین کی مستقلی کا معاملہ اور محکمہ تعلیم کے حکام کی غفلت شعاری)

26 جولائی 2022
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(وادی میں بنیادی سہولیات کا فقدان کیوں ؟)

25 جولائی 2022
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(وادی کے بیشتر تاریخی اور ثقافتی ورثے خستہ حالی کے شکار)

24 جولائی 2022
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

سمارٹ سٹی میں سمارٹ اقدامات کی ضرورت

23 جولائی 2022
Next Post
ڈویژنل کمشنر کشمیر نے کولگام کا دورہ کیا

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے کولگام کا دورہ کیا

اہم خبریں

جوہری پلانٹ پر کوئی بھی حملہ خودکشی کے مترادف

قاہرہ کی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی پر اتفاق

کسان ڈرون کو جموں و کشمیر میں زرعی عمل کے لیے فروغ دیا جا رہا ہے: ایل جی

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

(ہاوسنگ فار آل سکیم کی عمل آوری میں تاخیر کیوں؟)
ادارتی

(موثر اور مناسب ٹرانسپورٹ پالیسی کی ضرورت)

04 جنوری 2022
پاکستان میں خوفناک ہوائ حادثہ
تازہ ترین خبریں

پاکستان میں خوفناک ہوائ حادثہ

02 اگست 2022
امریکہ کو چین کی تازہ دھمکی
بین اقوامی

امریکہ کو چین کی تازہ دھمکی

02 اگست 2022
شوپیاں کے کلہ بل گاوں میں جنگجوﺅں اور فورسز کے مابین تصادم آرائی 2مقامی جنگجو جاں بحق
تازہ ترین خبریں

کولگام جھڑپ ، جنگجو فوج کو چکمہ دیکر فرار ہونے میں کامیاب

06 اگست 2022
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔