Daily Aftab
8 اگست ,2022
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

(ہاوسنگ فار آل سکیم کی عمل آوری میں تاخیر کیوں؟)

by Online Desk
17 نومبر 2021
A A
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

روٹی کپڑ ا اور مکان تینوں چیزیں زندہ رہنے کے لئے ضروری ہیں ۔پیٹ بھرنے کے لئے روٹی ،رہنے کے لئے گھر اور تن ڈھانپنے کے لئے کپڑا ۔ان کے بغیر زندہ رہنے کا تصور تک نہیں کیاجاسکتا ہے ۔زمانہ قدیم میں جب آبادی بہت کم تھی ۔جگہ کی کوئی کمی نہیں تھی ۔ضروریات زندگی بہت مختصر تھیں ۔انسان کا طرز زندگی سادہ تھا اور اس کا پہناوا بھی بالکل سادگی سے بھر ا ہواتھا ۔تن ڈھانپنے کے لئے معمولی سا کپڑا اور رہنے کے لئے جھونپڑی جس پر گھاس پھوس کی چھت ہوتی تھی یہی ضروریات زندگی تھیں لیکن وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ آبادی بھی بڑھتی گئی ضروریات زندگی میں بھی تبدیلیاں آئیں اور رہنے کے لئے مکانوں کا حصول مشکل بن گیا ۔بنیادی وجہ بڑھتی آبادی ہے کیونکہ کل تک جہاں لہلہاتے کھیت نظر آتے تھے ۔خوبصورت ندی نالے بہتے تھے جھرنوں کا شور سنائی دے رہاتھاآج وہاں پختہ ڈھانچے نظر آتے ہیںاور اس وقت جہاں کہیں تھوڑی بہت زرعی زمین ہے وہ بھی سکڑتی جارہی ہے ۔غرض اس وقت حالات ایسے ہیں کہ انسانوں کے لئے زندہ رہنا جوے شیر لانے کے مترادف ہے یعنی روٹی کپڑا اور مکان کے لئے اب سخت محنت و مشقت کرنا پڑتی ہے ۔بیروزگاری ،بیکاری ،کساد بازاری اور مہنگائی نے تو انسان کو زبردست مسایل و مشکلات میں مبتلا کردیا ہے ۔چنانچہ ان ہی حالات کو مدنظر رکھ کر حکومت نے بے گھر افراد کے لئے ہاوسنگ فار آل سکیم کا اعلان کردیا ہے اور مناسب ویری فکیشن کے بعد مستحقین کو اس سکیم سے مستفید ہونے کا موقعہ دیاجاتاہے ۔لیکن اس سکیم جو انتہائی اہم اور حساس سکیم ہے کو عملانے میں تاخیر برتنے سے مستحقین کو شدید مشکلات اور مسایل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔چنانچہ ان ہی دنوں سوپور میں بہت سے مستحقین نے اس سکیم کی عمل آوری میں تاخیر کے خلاف دھرنا دیا اور احتجاجی مظاہرے کئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ان کی ویری فیکیشن وغیرہ ہوئی ہے رجسٹریشن بھی ہوئی ہے لیکن اب تک ان کو اس سکیم سے مستفید ہونے کا موقعہ فراہم نہیں کیاجارہا ہے ۔چنانچہ سردیاں آنے والی ہیں لیکن وہ در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوگئے ہیں ان کے لئے اب کرایہ کے مکانوں وغیرہ میں رہنا ناممکن بن رہا ہے کیونکہ وہ مزید کرایہ ادا کرنے سے قاصر ہیں ۔حکومت کو چاہئے کہ وہ فوری طور پر اس بارے میں اقدامات کرے اور اس سکیم کا دائیرہ نہ صرف وسیع کیا جاے بلکہ اس کافایدہ مستحقین کو جلد از جلد اٹھانے کاموقعہ فراہم کیا جاے ۔حال ہی میں لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے ایک تقریب پر تقریر کرتے ہوے کہا کہ مرکز نے جموں کشمیر کے عوام کے لئے جن سکیموں کا اعلان کیا ہے ان کا فایدہ عام لوگوں کو ملنا چاہئے اور اگر ایسا نہیں ہوگا تو پھر ان سکیموں کا فایدہ کیا ہے ۔حکومت دعویٰ کررہی ہے کہ وہ ہر سکیم شروع ہونے سے قبل ہی اس کو عملانے کے لئے فنڈز دستیاب رکھتی ہے پھر کیا وجہ ہے کہ ابھی تک ہاوسنگ فار آل کے مستحقین کو اس کا فایدہ نہیں دیا گیا اور وہ برابر بر سر احتجاج ہیں ۔

ADVERTISEMENT

یہ بھی پڑھیے

(آخر کب تک سڑکوں پر خون بہتا رہے گا؟)

(پالی تھین مخالف مہم کتنی کامیاب ؟)

(محرم الحرام پر مناسب انتظامات کئے جائیں)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(آخر کب تک سڑکوں پر خون بہتا رہے گا؟)

05 اگست 2022
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(پالی تھین مخالف مہم کتنی کامیاب ؟)

04 اگست 2022
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(محرم الحرام پر مناسب انتظامات کئے جائیں)

29 جولائی 2022
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(محرم الحرام پر مناسب انتظامات کئے جائیں)

28 جولائی 2022
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(نشہ آور اشیاءکا دھند ا کرنیولے سخت سزا کے مستحق)

27 جولائی 2022
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(عارضی ملازمین کی مستقلی کا معاملہ اور محکمہ تعلیم کے حکام کی غفلت شعاری)

26 جولائی 2022
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(وادی میں بنیادی سہولیات کا فقدان کیوں ؟)

25 جولائی 2022
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(وادی کے بیشتر تاریخی اور ثقافتی ورثے خستہ حالی کے شکار)

24 جولائی 2022
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

سمارٹ سٹی میں سمارٹ اقدامات کی ضرورت

23 جولائی 2022
Next Post
فضائیہ اورفوج نے مشترکہ مشق میں رسد پہنچانے کی صلاحیت کا جائزہ لیا

فضائیہ اورفوج نے مشترکہ مشق میں رسد پہنچانے کی صلاحیت کا جائزہ لیا

اہم خبریں

جوہری پلانٹ پر کوئی بھی حملہ خودکشی کے مترادف

قاہرہ کی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی پر اتفاق

کسان ڈرون کو جموں و کشمیر میں زرعی عمل کے لیے فروغ دیا جا رہا ہے: ایل جی

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

(ہاوسنگ فار آل سکیم کی عمل آوری میں تاخیر کیوں؟)
ادارتی

(ہاوسنگ فار آل سکیم کی عمل آوری میں تاخیر کیوں؟)

17 نومبر 2021
پاکستان میں خوفناک ہوائ حادثہ
تازہ ترین خبریں

پاکستان میں خوفناک ہوائ حادثہ

02 اگست 2022
امریکہ کو چین کی تازہ دھمکی
بین اقوامی

امریکہ کو چین کی تازہ دھمکی

02 اگست 2022
لولاب میں دو معصوم بچے پانی سے بھرے گڑھے میں گر کر لقمہ اجل بن
جموں و کشمیر

راولپورہ سری نگرمیں غیر مقامی چوکیدارکی لاش برآمد

02 اگست 2022
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔