Daily Aftab
1 مئی ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

وادی،جرم و سزا کے سنگین واقعات کے سائے میں

by Online Desk
20 دسمبر 2023
A A
0
SHARES
15
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

جرایم کی رفتار بڑھتی جارہی ہے اور اس کے لئے نت نئے طریقے اختیار کئے جانے لگے ہیں ۔اس سے پہلے بھی ان ہی کالموں میں لکھا جاچکا ہے کہ وادی کے لوگ جرایم سے دور بھاگتے تھے اور یہاں کوئی بھی باشندہ جرم کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتاتھا ۔کشمیری انتہائی سادہ زندگی بسر کرنے والے لوگوں میں شمار ہوتے تھے اور ایمانداری سے روزی روٹی کما کر خود بھی کھاتے تھے اور اپنے اہل عیال کو بھی کھلاتے تھے لیکن زمانے نے کروٹ بدلی اور لوگوں کا رہن سہن تبدیل ہونے لگا ۔ترجیحات بدلنے لگیں اور مادہ پرستی نے سیدھی سادی زندگی گذارنے والوں کے اذہان پر دستک دینی شروع کردی اور اسی کے ساتھ جرایم بھی پنپنے لگے ۔اگرچہ اب بھی کشمیری سادگی پسند ہی ہیں اور جھوٹ مکر وفریب سے دُور بھاگتے ہیں لیکن ان میں کئی عناصر ایسے بھی گھس گئے ہیں جو جرایم پیشہ بن کر لوگوں کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں ۔کل ہی ایک فراڈ کمپنی کا انکشاف ہوا ہے اس کمپنی کے مالکان سادہ لوح کشمیریوں کے ساٹھ کروڑ ہڑپ کرکے نو دو گیارہ ہوگئے ہیں ۔کہا جارہا ہے کہ اس فراڈ میں ان کی مدد و اعانت کئی کشمیریوں نے کی ہے جن کے خلاف سخت کاروائی ہونی چاہئے تاکہ جرایم پیشہ افراد کو عبرت حاصل ہو سکے اور وہ آیندہ جرایم کے ارتکاب سے توبہ کرسکیں ۔اس کمپنی کے مالکان پندرہ دن میں ڈبل پیسے بنانے کا لالچ دے کر لوگوں کو لوٹتے رہے ہیں ۔کہاجارہا ہے کہ اس فراڈ کمپنی کے مالکان کا تعلق چنئی سے ہے البتہ پولیس ان کے مقامی اعانت کاروں کو پکڑ سکتی ہے اور ان سے پوچھ گچھ کے دوران بہت کچھ اگلواسکتی ہے ۔غرض اب وادی میں بھی جرایم جس رفتار سے پنپنے لگے ہیں ان پر ہر ذی حس کشمیری کو تشویش لاحق ہورہی ہے ۔اس وقت فراڈ چیک کیسوں کے بارے میں بہت سے معاملات عدالتوں میں زیر سماعت ہیں ۔یہ بھی ایک قسم کا جرم ہی ہے کہ کسی کو فراڈ چیک فراہم کی جاے ۔لوٹ کھسوٹ اور بددیانتی کا دور دورہ ہے۔رہی سہی کسر منشیات نے پوری کردی ہے کیونکہ اب بد عناصر جو بنیادی طور پر لوگوں کے دشمن ہیں کشمیری نوجوانوں کے مستقبل کو اندھیرے میں دھکیلنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ایک طرف پولیس ان کے خلاف کاروائی میں مصروف ہے۔لوگ بھی اپنی جانب سے ایسے افراد کے خلاف صف آراءہورہے ہیں لیکن اس کے باوجود ان کی سرگرمیاں جاری ہیں ۔حال ہی میں ایک خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ وادی میں نوجوانوں کے ساتھ ساتھ اب لڑکیاں بھی نشہ آور اشیاءاستعمال کرنے میں پیش پیش رہنے لگی ہیں ان لڑکیوں کے والدین کو کہاں پتہ ہوگا کہ ان کی بچیاں کس طرح کے گُل کھلارہی ہیں اسلئے سب سے پہلی ذمہ داری والدین کی ہے جن کو دیکھنا چاہئے کہ کہیں ان کے بچے زندگی کی ڈگر سے ہٹ تو نہیں رہے ہیں کہیں وہ کوئی ایسا کام تو نہیں کررہے ہیں جس سے ان کا مستقبل تباہ ہوجاے اور وہ کہیں کے نہیں رہینگے ۔۔اس وقت نشہ آور اشیاءآسانی سے دستیاب ہورہے ہیں کہا جارہا ہے کہ ہر بڑے تعلیمی ادارے کے آس پاس منشیات کا دھندا کرنے والے گھومتے رہتے ہیں اسلئے کشمیر اور کشمیریوں کو بچانے کے لئے جرایم پر قابو پایا جانا چاہئے اور وادی میںجرایم پیشہ افراد کیخلاف سختی سے پیش آنا چاہئے ۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

11 ستمبر 2025
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 205 پہنچ گئی
ادارتی

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

25 اگست 2025
کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی
ادارتی

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

16 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

15 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

14 اگست 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(یوم آزادی ،ہر گھر ترنگا اور ترنگا یاترا)

11 اگست 2025
کچرے سے پاک ہندوستان کیلئے عوامی تحریک
ادارتی

(سیاحت کے حوالے سے اقتصادی جائیزہ )

31 جولائی 2025
برف باری کے ساتھ ہی سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کا غیر معمولی رش
ادارتی

(بند پڑے صحت افزا مقامات دوبارہ کھولنے کی ضرورت)

29 جولائی 2025
صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق
ادارتی

صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق

25 جولائی 2025
Next Post
لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے ویتنام بھارت پارلیمانی دوستی گروپ سے ملاقات کی

لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے ویتنام بھارت پارلیمانی دوستی گروپ سے ملاقات کی

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

وادی،جرم و سزا کے سنگین واقعات کے سائے میں

20 دسمبر 2023
ہندوستان کو دیہی سڑکوں تک رسائی کو بہتر بنانے کے لیے  اپنے جی ڈی پی کا اہم حصہ خرچ  کرنا ہوگا۔آئی ایم ایف
تازہ ترین خبریں

ہندوستان کو دیہی سڑکوں تک رسائی کو بہتر بنانے کے لیے  اپنے جی ڈی پی کا اہم حصہ خرچ  کرنا ہوگا۔آئی ایم ایف

07 جنوری 2023
دو سابق ممبر پارلیمان ، ڈی ڈی سی چیر پرسن اور سابق ایم ایل سی پیپلز کانفرنس میں شامل
تازہ ترین خبریں

دو سابق ممبر پارلیمان ، ڈی ڈی سی چیر پرسن اور سابق ایم ایل سی پیپلز کانفرنس میں شامل

07 اگست 2021
زینہ پورہ شوپیان میں شہری کو ہتھیاروں سمیت گرفتار کر لیا گیا
جموں و کشمیر

گاندربل میں دو بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار،ممنوعہ مادہ برآمد

01 نومبر 2022
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d