Daily Aftab
8 فروری ,2023
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

(منشیات مافیا کی جائیداد ضبط کرنے کا فیصلہ)

by Online Desk
09 جنوری 2023
A A
0
SHARES
10
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

جس طرح حکومت نے ملی ٹینسی فنڈنگ معاملات میں ملوث افراد کی جائیدادیں ضبط کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے اسی طرح وادی کو منشیات کی وبا سے نجات دلانے کے لئے سرکار نے سخت موقف اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اب اس میں ملوث افراد کی بھی جائیدادیں قرق کرنے کے علاوہ انہیں عدالت سے سخت سے سخت سزا دینے کی سفارش بھی کی جاے گی کیونکہ ان کے خلاف اس طرح کیس تیار کئے جاینگے تاکہ ان کو یعنی منشیات کا دھندا کرنے والوں کو سخت سزا مل سکے اس سے دوسرے لوگ عبرت حاصل کرسکیں اور وہ کوئی ایسا دھندا شروع نہیں کریں گے جس سے نوجوان نسل تباہ و برباد ہوجاے ۔منشیات کے استعمال میں تیزی سے کشمیری نوجوان تباہ ہونے لگے ہیں اور اکثر دیکھا گیا ہے کہ نوجوان لڑکے پارکوں ،باغوں کے علاوہ ایسی جگہوں جہاں لوگوں کی آمد ورفت قدرے کم ہو ۔گلی کوچوں ،قلعہ ہاری بربت کے گرد و نواح اور خاص طور پر ملہ کھاہ میں نشہ آور اشیاءکا استعمال کرتے ہوے دیکھے جاسکتے ہیں ۔بار بار جیسا کہ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پولیس کو مطلع کرنے کے باوجود ایسے نوجوان اپنی عادتوں سے باز نہیں آتے ہیں نتیجے کے طور پر ان کا مستقبل تاریک بن جاتا ہے وہ نہ گھر کے اور نہ ہی گھاٹ کے رہ جاتے ہیں۔کہا جارہا ہے کہ منشیات کے دھندے میں کئی ایسے لوگ ملوث ہیں جن کی سماج میں کافی عزت کی جاتی ہے لیکن پیسے کا لالچ ان سے ایسے کام کرواتاہے جو انسانیت سوز کہے جاسکتے ہیں۔ایک نوجوان پر نہ صرف ملک و قوم کے مستقبل کا دارو مدار ہوتا ہے بلکہ اسے اپنے والدین کا سہارا بننا پڑتا ہے لیکن جب اسی نوجوان کو منشیات کی لت پڑ جاتی ہے تو اس کے اوسان خطا ہوجاتے ہیں اور وہ کوئی کام کاج کرنے کے قابل نہیں رہتا ہے قوم کی وہ خدمت کیا کرے گا؟الٹا وہ اپنے والدین پر بوجھ بن جاتا ہے ۔اخبارات اور سوشل میڈیا پر روز جرایم کے بارے رپورٹس دیکھنے کو ملتے ہیں یعنی چوریاں ،ڈاکہ زنی چھرا زنی ،مارپیٹ ،اقدام قتل وغیرہ وغیرہ ان سب واقعات کے پیچھے ایسے ہی نوجوانوں کا ہاتھ ہوتا ہے جن کو نشے کی لت لگی ہوئی ہوتی ہے ۔اب قارئین کرام خود ہی فیصلہ کرسکتے ہین ایسے بے غیرت نوجوان کس طرح ملک و قوم کی خدمت کرسکتے ہیں کن حالات میں بوڑھے والدین کی لاٹھی بن سکتے ہیں۔شہر خاص میں لوگ انتہائی تنگ آگئے ہیں ان کا کہنا ہے کہ منشیات کی وجہ سے شہر کے بیشتر نوجوان ایسی حرکتیں کرتے ہیں جن کی امید ہی نہیں ہوتی ہے ۔اس بارے میں چاروں طرف لوگ کہتے ہین پولیس کو چاہئے کہ وہ ایسے نوجوانوں کو پکڑے لیکن یہ کام صرف پولیس کا ہی نہیں ہے بلکہ منشیات کے دھندے میں ملوث عناصر کو پکڑوانے کے لئے لوگوں کو پولیس کے ہاتھ مضبوط کرنے چاہئے اور اس کو تعاون دینا چاہئے تب کہیں جاکر منشیات کا دھندا کرنے والے پکڑے جاسکتے ہیں۔ان ہی کالموں میں بار بار یہ لکھا جاچکا ہے کہ اگر اس وقت لوگ اس حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کو نہیں سمجھیں گے تو ایسا بھی وقت آے گا جب یہاں نشے میں دھت نوجوان اسی طرح سڑکوں پر ملینگے جس طرح آج کل فیلاڈلفیا امریکہ کی سڑکوں پر نشے میں دھت نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو دیکھا جاسکتا ہے ۔جو اپنے ہوش و حواس کھو بیٹھے ہوے ہوتے ہیں اور کوئی نالے میں گرا ہوا دکھتا ہے تو کوئی کوڑے کرکٹ کے ڈھیر پر سویا ہوا نظر آتا ہے کسی کے کپڑے گندگی سے بھرے ہوے ہوتے ہیں تو کوئی کپڑوں سے بے نیاز فٹ پاتھ پر خراٹے لیتا ہوا نظر آتا ہے اسلئے لوگوں کو چاہئے کہ وہ از خود اس بارے میں نوجوانوں کو باز رکھنے کی کوشش کریں۔

ADVERTISEMENT

یہ بھی پڑھیے

(آوارہ کتوں پر قابو پانے کیلئے میونسپل کارپوریشن کے اقدامات)

(جموں کشمیر میں روزگار کے حوالے سے نوجوانوں کی پریشانیاں)

(عارضی ملازمین کی مستقلی کیلئے راہ ہموار)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(آوارہ کتوں پر قابو پانے کیلئے میونسپل کارپوریشن کے اقدامات)

17 جنوری 2023
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(جموں کشمیر میں روزگار کے حوالے سے نوجوانوں کی پریشانیاں)

08 جنوری 2023
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(عارضی ملازمین کی مستقلی کیلئے راہ ہموار)

05 جنوری 2023
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(وادی میں ویسٹ ٹریمنٹ پلانٹوں کی تنصیب وقت کی ضرورت)

04 جنوری 2023
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

سرکاری افسروں اور ملازمین کی بر طرفی کس قدر حق بجانب؟

03 جنوری 2023
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

سردیوں میں لگنے والی بیماریاں اور ان کا موثر علاج

01 جنوری 2023
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(وادی میں سخت ٹھنڈ اور محکمہ صحت کی تازہ ایڈوائیزری )

29 دسمبر 2022
صحت

اچانک دل ساتھ چھوڑ جاتا ہے اور لوگ موت کی نیند سوجاتے ہیں

28 دسمبر 2022
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(ملین لوگ ذیابطیس میں مبتلا)

28 دسمبر 2022
Next Post
کنجھاولہ کیس: ‘کار میں پھنسی خاتون کو دیکھنے کیلئے ملزم نیچے اترا، لیکن…’، پولیس نے عدالت کو بتایا

کنجھاولہ کیس: 'کار میں پھنسی خاتون کو دیکھنے کیلئے ملزم نیچے اترا، لیکن…'، پولیس نے عدالت کو بتایا

اہم خبریں

ڈاکٹر درخشاں نے  جموں و کشمیر وقف بورڈ کے چھٹے انتظامی اجلاس کی صدارت کی

زرعی اور باغبانی شعبوں کیلئے معیاری تیل کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔ اَتل ڈولو کی اَفسران کو ہدایت

جموں و کشمیر اور لداخ کی9 مصنوعات کو جی آئی ٹیگ ملے گا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(منشیات مافیا کی جائیداد ضبط کرنے کا فیصلہ)

09 جنوری 2023
افغانستان میں زلزلہ، ہلاک ہونےوالوں کی تعداد 22 تک پہنچ گئی
تازہ ترین خبریں

ترکی اور  شام میں  زبردست زلزلہ
 ترکی میں 76اور  شام میں 42 افراد ہلاک سیکڑوں افراد زخمی

06 فروری 2023
جموں کشمیر میں ہیلتھ سکٹر کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ لیفٹنننٹ گورنر
جموں و کشمیر

زمینوں پر قبضہ کرنے والوں کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا- ایل جی منوج سنہا

04 فروری 2023
صحت

اچانک دل ساتھ چھوڑ جاتا ہے اور لوگ موت کی نیند سوجاتے ہیں

28 دسمبر 2022
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔